ورنگل ضلع بھوپال پلی منڈل میں جاریہ ماہ کی27 اور 28؍ڈسمبر کوضلعی سطح کا
دینی اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔ جس کیلئے گذشتہ دو ماہ سے تیاریاں انجام
دی جارہی ہیں۔ اس اجتماع میں حیدرآباد اور ورنگل کے مشہور علمائے کرام
مخاطب کریں گے۔ اجتماع کو ہر طرح سے کامیاب بنانے کیلئے نوجوانوں کی جانب
سے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔ تقریباً 15000افراد کی شرکت کو یقینی بنانے
کیلئے ٹھوس انتظامات کئے جارہے ہیں۔ ورنگل اور دیہی علاقوں کے منڈلوں میں
اس اجتماع شرکت کرنے کیلئے کئی ایک شعور بیداری پروگراموں کو روبہ عمل
لایا گیا ہے۔ بھوپال پلی سے پہلے ورنگل شہر گیز گنڈہ منڈل اور محبوب آباد
میں ضلعی سطح کے دینی اجتماعات کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ دوروزہ
اجتماع میں قیام و طعام، وضوخانہ حمام خانہ اور نماز گاہ کا بھی اہتمام کیا
جارہا ہے۔